ضلع کچہری میں بجلی کی کمی بیشی ، لاکھوں مالیت کی الیکٹرک اشیاء جل گئیں

ضلع کچہری میں بجلی کی کمی بیشی ، لاکھوں مالیت کی الیکٹرک اشیاء جل گئیں

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری میں لوڈشیڈنگ کے بعد بجلی بحال ہونے سے متعدد عدالتوں کے اے سی، کمپیوٹرز ، پنکھے اور لائٹیں جل گئیں، عدالتی وقت ختم ہونے تک وولٹیج زیادہ ہونے سے جلنے والی الیکٹراک اشیاء تبدیل نہ ہو سکیں۔ضلع کچہری میں لوڈ شیڈنگ کی مد میں 3گھنٹوں سے بند بجلی دوبارہ بحال ہونے سے ضلع کچہری میں لگایا گیا بجلی کا کمزور ٹرانسفامر لیسکو کے زیادہ وولٹیج کا بوجھ برداشت نہ کرسکا اور کچہری کی عدالتوں میں لگے اے سی ، پنکھے، کمپیوٹرز، لائٹیں جل گئے، بجلی کے زیادہ وولٹ کی وجہ سے الیکٹرک اشیاء کے ساتھ چھوڑنے سے عدالتی امور بھی ٹھپ ہو گئے اور جوڈیشل مجسٹریٹس اور عدالتی اہلکار گرمی بیٹھ کر کام کرتے رہے، ضلع کچہری کے سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان حنیف شیخ کا کہنا ہے کہ بجلی کے زیادہ وولٹ سے جلنے والی اشیاء کی تبدیلی کیلئے فوری انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔

مزید : علاقائی