کروڑوں کی خوردبرد میں ملوث محکمہ اری گیشن کے سابق ایکسین سمیت 6ملزم آج طلب

کروڑوں کی خوردبرد میں ملوث محکمہ اری گیشن کے سابق ایکسین سمیت 6ملزم آج طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن محمد قاسم نے دریاؤں کے کناروں پر پتھرڈالنے اور گیٹ بنانے کی آڑمیں کروڑوں روپے کی خوردبرد کیس میں ملوث اری گیشن کے سابق ایکسین زاہدحسین بخاری، لطافت قسیم سمیت 6ملزمان کو فرد جرم عائدکرنے کے لئے7جولائی کو طلب کرلیاہے۔
سپیشل جج اینٹی کرپشن محمد قاسم کی عدالت میں اینٹی کرپشن نے محکمہ اری گیشن ورکشاپ مغل پورہ کے سابق ایکسین حسن زیدی۔ایس ڈی او عبدالرزاق،سپرٹنڈنٹ لطافت قسیم سمیت چھ افراد کے خلاف چالان پیش کررکھا تھا ۔چالان عدالت میں آنے پر فاضل جج نے ملزمان پر فرد جرم لگانی تھیں لیکن ہڑتال کی وجہ سے فرد جرم نہیں لگائی جاسکی ۔

مزید :

علاقائی -