وکلاء کیخلاف مقدمات ،پنجاب بار کونسل کی ہڑتال سے سائلین پریشان

وکلاء کیخلاف مقدمات ،پنجاب بار کونسل کی ہڑتال سے سائلین پریشان

  

  1. لاہور(نامہ نگار)پنجاب بار کونسل کی ایک ہفتے میں دوسری بار ہڑتال کی کال نے سائلین کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا۔وکلاء کے عدالتی بائیکاٹ کی وجہ سے ہزاروں مقدمات بغیر کارروائی کے ملتوی کر دیئے گئے۔ پنجاب بار کونسل کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ شیخوپورہ میں 100 سے زائد مرد و خواتین وکلاء کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمہ کے اخراج اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے تبادلے تک وکلاء ہڑتال جاری رہے گی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین ملک عنایت اللہ کی جانب سے جاری کئے گئے پنجاب بھر کے عدالتی بائیکاٹ کی پیغام پر وکلاء نے شیخوپورہ میں 100سے زائد مرد و خواتین وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے خلاف گزشتہ روزوکلاء نے حتجاجاً ہڑتال کی ۔سائلین کا کہنا ہے کہ وکلاء کی آئے روز ہڑتالوں کی وجہ سے ان کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے اور بظاہر لگتا ہے کہ پنجاب بار کونسل کا کام صرف ہڑتالوں کے اعلانات کرنے کی حد تک محدود ہو گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -