26سال قبل دھماکوں میں ملوث 2ملزموں کی رہائی کی روبکار جا ری

26سال قبل دھماکوں میں ملوث 2ملزموں کی رہائی کی روبکار جا ری

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت سے 26سال قبل لاری اڈا اور ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کرنے کے مقدمہ میں ملوث سزاے موت اور عمرقید کی سزا پانے والے 2ملزموں کو سپریم کورٹ سے بریت کے بعدسیشن جج لاہورنے رہائی کی روبکار ر اٹک اور راولپنڈی جیل بھجواد دی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے1987میں لاری اڈا اور ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے کرنے کے جرم میں رحمت عرف بابا اور غلام سخی کو1991ء میں سزاے موت اور عمر قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد ملزمان کو اٹک جیل اور راولپنڈی جیل منتقل کردیا گیا تھا۔ملزمان نے لاہور ہائی کورٹ سے اپیل کی جو عدالت عالیہ نے خارج کردی تھی، بعد میں ملزمان نے سپریم کورٹ میں اپیل کی اس پر عدالت نے وکلا ء کے دلائل کے بعد دونوں ملزمان کی سزا کو معاف کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کردیاہے۔

مزید :

علاقائی -