مقتول ذاکر علی کی قبر کشائی کی درخواست ،ڈیفنس سی پولیس سے رپورٹ طلب

مقتول ذاکر علی کی قبر کشائی کی درخواست ،ڈیفنس سی پولیس سے رپورٹ طلب

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہر ی میں معمولی تلخ کلامی کے بعد قتل ہونے والے ذاکر علی کی قبر کشائی کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔عدالت نے تھانہ ڈیفنس سی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ شہباز حسن رانا نے سکندر علی کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان بابر، ریاض اور دلبر نے معمولی تلخ کلامی کے بعد ذاکر علی کو قتل کیا تھا۔پولیس ملزمان کے خلاف کسی قسم کی بھی کارروائی بھی نہیں کر رہی ہے۔پولیس نے مقتول کا پوسٹ مارٹم بھی نہیں کیا تھا۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ مقتول کی قبر کشائی کی اجازت دیکر پوسٹ مارٹم کا حکم دیا جائے۔

مزید : علاقائی