سیاسی خاتون کو قتل کرنے کی کوشش، درخواست پر پولیس سے رپورٹ طلب

سیاسی خاتون کو قتل کرنے کی کوشش، درخواست پر پولیس سے رپورٹ طلب

  

لاہور(نامہ نگار)مبینہ سازش کے ذریعے مسلم لیگ (ن)کی وویمن ونگ کی چیف آرگنائزر کو حادثہ میں ہلاک کرنے کی کوشش پردرخواست گزارحنا اقبال نے سیشن کورٹ میں رینٹ اے کارکے مالک محمود کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی ۔عدالت نے تھانہ سندرپولیس سے آئندہ سماعت پررپورٹ طلب کرلی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج محمداشفاق احمدکی عدالت میں چیف ارگنائزر وویمن ونگ مسلم لیگ (ن)حنا اقبال کو ہسپتال سے سیشن کورٹ میں لا کرپیش کیا۔ عدالت میں رینٹ کار کے مالک خالدمحمود کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی گئی جس میں ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حنااقبال نے کرائے پرکار لی جب کارگھر پرآئی تو اس کی حالت خراب تھی ،ٹائر بھی پرانے تھے ۔سفر کے دوران ٹائر کھل گئے جو کہ قتل کرنے کی سازش تھی ۔کار کے مالک سے کہا گیاکہ دوسری گاڑی بھجوائی جائے لیکن اس نے ایک نہ سنی اور تسلیاں دیتا رہا کہ گاڑی ٹھیک ہے ۔

ایک سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت گاڑی بھجوائی گئی ۔وہ بچوں کے ساتھ نکلی تو گاڑی کے پہیے الگ ہو گئے اور گاڑی الٹ گئی۔اس کو فوری ہسپتال پہنچایاگیا جہاں پرڈاکٹروں نے گردن کا مہرہ خراب ہونے کاکہا اس نے کار کے مالک سے رابطہ کیا جو غائب ہے اس کو اب معلوم ہوا ہے کہ اس کو اس کے مخالفین سے مل کر ہلاک کرنے کی کوشش کی گئی ،خوش قسمتی سے وہ بچ گئیں۔عدالت سے استدعا ہے کہ ہلاک کرنے کی کوشش کرنے پررینٹ اے کار کے مالک اوردیگرافراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے وکیل کے دلائل اور حنا اقبال کے بیان کے بعد اس ایچ او تھانہ سندرسے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید :

علاقائی -