مالی بحران سے نکلنے کیلئے ، واسا کے نادہندہ محکموں سے براہ راست کٹوتیاں کرنے کا فیصلہ

مالی بحران سے نکلنے کیلئے ، واسا کے نادہندہ محکموں سے براہ راست کٹوتیاں کرنے ...

لاہور (جا وید اقبا ل )واسا کے سرکاری نادہندگان کے خلاف بڑا شکنجہ تیار، محکمہ خزانہ اب محکموں کے بجٹ سے براہ راست کٹوتیاں کرے گا۔ذرائع کے مطابق نادہندہ صوبائی محکموں سے براہ راست کٹوتیاں کی جائیں گی، واسا لسٹیں مرتب کرکے محکمہ خزانہ پنجاب کو بھجوائے گا، محکمہ خزانہ محکموں کے بجٹ سے کٹوتیاں کرکے ادائیگی کرے گا، پنجاب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے واسا کی درخواست پر ہدایت کردی۔دوسری جانب ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے وصولیوں کے طریقہ کار وضع کرنے کی استدعا کردی ہے۔ واسا نے وصولیوں کے لئے محکموں کے سیکرٹریز کو بھی خط لکھ دیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ سرکاری محکموں نے پانی کے بلوں کی ادائیگی نہیں کی، خط کے مطابق نادہندگان میں پی ایچ اے 12 کروڑ 72 لاکھ کیساتھ سرفہرست ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا 9 کروڑ 24 لاکھ کیساتھ نادہندگان میں دوسرا نمبر اور پنجاب پولیس کا 9 کروڑ 18 لاکھ کیساتھ نادہندگان میں تیسرا نمبر ہے۔اس حوالے سے ایم ڈی واسا زاہد عزیز سے با ت کی گئی تو انہو ں نے کہا کہ نا دہند ہ ، نادہند ہ ہو تا ہے وہ سر کا ر ی محکمہ ہو یا عا م آد می قانو ن سب کے لئے بر ابر ہے ۔ سب سے وصو لیا ں کر یں گے جس کے لئے ڈرا ئر یکٹر ریو نیو کو خصو صی ٹا سک دیا گیا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ایسے محکمے جنہوں نے پیسے نہ د ئیے ان کے خلا ف کا رروا ئی کی جا ئے گئی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1