جہد مسلسل اور اساتذہ کے ادب سے کامیابی ممکن ہے،بیگم بشریٰ رحمن

جہد مسلسل اور اساتذہ کے ادب سے کامیابی ممکن ہے،بیگم بشریٰ رحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹی رپورٹر)نئی نسل تعلیم پر توجہ ، وقت کی پابندی ، بڑوں کا ادب، والدین کی خدمت ، اساتذۂ کرام کا ادب اور جہد مسلسل سے زندگی میں کامیابیاں حاصل کر سکتی ہے۔ بچے کتاب پڑھنے کی عادت اپنائیں۔ ان خیالات کا اظہارممتاز ادیبہ و شاعرہ بیگم بشریٰ رحمن نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،لاہور میں جاری نظریاتی سمر سکول کے 17ویں سالانہ تعلیمی سیشن کے چوبیسویں روزطلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ نظریاتی سمر سکول کا انعقاد نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔ اس سکول کا ماٹو ’’پاکستان سے پیار کرو‘‘ ہے۔بیگم بشریٰ رحمن نے کہا کہ ہماری قومی زبان اردو ہے اور اس میں لکھنا بہت بڑے اعزازکی بات ہے۔ہر بچے کو اردو لکھنا اور پڑھنا آنا چاہئے۔ہمیں اردو لکھنے اور بولنے پر فخر کرنا چاہئے۔ قائداعظمؒ نے فرمایا تھا کہ ہماری قومی زبان اردو ہے ۔ قوم اپنی زبان سے پہچانی جاتی ہے اور زبان کے ساتھ ہی سارا کلچر جڑا ہوتا ہے۔ پاکستان کے ہر گھر میں رہنے والی ہر ماں پاکستان کی کلچر اور ثقافت کی نمائندگی کرتی ہے‘ جو بچوں کو زندگی گذارنے کا طریقہ سیکھاتی ہے۔ میں آج جو کچھ بھی ہوں اپنی ماں کی تربیت کی بدولت ہوں۔