شریف خاندان کے پروٹوکول پر2کرو ڑ کے اخراجات،تحریک التواء جمع

شریف خاندان کے پروٹوکول پر2کرو ڑ کے اخراجات،تحریک التواء جمع

  

لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے آنیوالی شریف خاندان کی شخصیات کے پروٹوکول پر سرکاری خزانے سے تقریباً دو کروڑ 18 لاکھ روپے 86 ہزار 710 روپے سے زائد خرچ ہو چکے۔ تمام شخصیات ذاتی حیثیت میں پیش ہوئیں نہ کہ عہدیدار کے طور پر پیش ہوئیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -