موسلا دھار بارش،کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور وائس چیئرمین سڑکوں پر نکل آئے

موسلا دھار بارش،کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور وائس چیئرمین سڑکوں پر نکل آئے

  

لاہور(جنرل رپورٹر)کمشنر لاہور عبداللہ خان سنبل،ڈپٹی کمشنر لاہور سمیرا حمد سیداور وائس چےئر مین واسا چوہدرہ شہباز احمد نے شہر میں ہونے والی بارش کے بعد نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے لا رنس روڈ،لکشمی چوک اور قرطبہ چوک کے علا قوں کا دورہ کیا۔انہوں نے شہر کے مختلف مقامات پر نکا سی آب کے کا موں کا جائزہ لیا اور سٹاف کی حا ضری کو چیک کیا۔اس موقع پر انہوں نے واسا،ٹا ؤنز انتظامیہ اور ایل ڈبلیو ایم سی اہلکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہر کے تمام نشیبی علا قوں سے نکاسی آب کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمدسیدکی ہدایت پراے سی (ہیڈ کو آرٹر)صولت حیات وٹو نے سمن آباد ٹاؤن میں انسدادِ ڈینگی ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں محکمہ صحت،ٹاؤن انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -