آلودگی کی روک تھام کے لئے اقدامات جاری ہیں،ذکیہ شاہ نواز

آلودگی کی روک تھام کے لئے اقدامات جاری ہیں،ذکیہ شاہ نواز

لاہور( لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر تحفظ ماحول پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی پیدا کرنے والے عوامل کے خلاف جاری اقدامات کو مزید بہتر اور فعال بنایا گیا ہے اس ضمن میں عوامی شعور کے لیے ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم کے ذریعے لوگوں میں اپنے ماحول کے تحفظ کا احساس پیدا کیا جارہا ہے۔سردی کے موسم میں ہونے والی سموگ کے تدارک کے لیے پہلے سے ہی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اور ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے کے لیے بھٹہ ایسوسی ایشن بنائی گئی ہمیں آلودگی کے خاتمے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کے سیکرٹریٹ میں جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ پانی اور فضائی آلودگی کوکنٹرول کرنے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے اس موقع پرسیکرٹری تحفظ ماحول ریٹائرڈ کیپٹن سیف انجم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ نے پنجاب کے بڑے صنعتی شہروں لاہور،فیصل آباد، گوجرانوالہ ،چکوال میں فضائی آلودگی کو ماپنے والے 5 مانیٹرنگ اسٹیشن خریدے ہیں لاہور میں پہلے سے ہی ئیرپوائنٹرموجودہے اس کے علاوہ ساہیوال کول پاور پلانٹ کے نزدیک بھی اسٹیشن بنایا گیا ہے تاکہ مسلسل مانیٹرنگ کی جاسکے، انوائرمنٹل کسنلٹنٹس کی رجسٹریشن کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ لیبارٹریوں کو اپ گریڈ کرتے ہوئے فنکشنل کردیا گیا ہے نئی بھرتیاں کی جارہی ہیں تاریخ میں پہلی دفعہ ویسٹ واٹر کی سیمپلنگ کی جارہی ہے اور خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔اجلاس میں محکمہ تحفظ ماحول کے تمام ڈائریکٹرز نے اپنے اپنے سیکشنز کی کارکردگی سے متعلق بتایا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1