پانامہ کیس کی تحقیقات کو خفیہ رکھنے کی ضرورت نہیں،مخدوم احمد محمود

پانامہ کیس کی تحقیقات کو خفیہ رکھنے کی ضرورت نہیں،مخدوم احمد محمود

لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ پانامہ کیس قومی سلامتی کا مسئلہ نہیں کہ خفیہ رکھا جائے۔ تحقیقات کھلی ہوتیں تو پتہ چلتا کہ حسین نواز نے کیا جوابات دئیے، تمام حکومتی وزراء اور عہدیداران کو معلوم ہے کہ تالاب میں گندی مچھلیاں ہیں۔پکڑے جانے کے خوف سے ان کا جھوٹ پر مبنی ضمیر اندر سے بول رہا ہے۔

لندن میں فلیٹس ہوں یا ڈان لیکس شریف خاندان کا مقصد مریم کو بچانا ہے، پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین کے ہمراہ پارٹی میڈیا آفس سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ شریف خاندان کی جب سے تفتیش شروع ہوئی ہے انہوں نے عدلیہ سے جنگ کی صورت حال اختیار کرتے ہوئے اسے فتح کرنے کی ٹھان لی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1