چینی صدر شی جن پنگ نے برلن چڑیا گھر میں پانڈا گارڈن کا افتتاح کر دیا

چینی صدر شی جن پنگ نے برلن چڑیا گھر میں پانڈا گارڈن کا افتتاح کر دیا

  

برلن ( آن لائن )چینی صدر شی جن پنگ نے برلن چڑیا گھر میں پانڈا گارڈن کا افتتاح کر دیا چینی صدر نے جرمن چانسلر کے ہمراہ جرمنی اور چین کی ٹیموں کے درمیان فٹبال میچ بھی دیکھا چین کے صدر شی جن پنگ اپنے دورہ جرمنی میں بھرپور مصروف دن گزارا۔ چینی صدر اپنی اہلیہ کے ہمراہ برلن چڑیا گھر پہنچے، جہاں جرمن چانسلر نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ چینی صدر نے چڑیا گھر میں پانڈا گارڈن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر چڑیا گھر کو سرخ رنگ کی قندیلوں سے خوب سجایا گیا تھا۔ چینی صدر شی جن پنگ اور انگیلا میرکل نے جرمن اور چائینز فٹبال ٹیموں کے درمیان ہونے والا دوستانہ میچ بھی دیکھا۔ رہنماؤں نے دونوں ممالک کی ٹیموں کی تصویری نمائش بھی دیکھی۔

مزید :

عالمی منظر -