فیصلے سے پہلے ہی شریف برادران پریشانی کا شکار ہیں،یاسمین راشد

فیصلے سے پہلے ہی شریف برادران پریشانی کا شکار ہیں،یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف پروفیشلز فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ اورسپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے ہی شریف فیملی اور ان کے درباریوں کی چیخیں نکل گئی ہیں،نواز شریف عوام میں اپنی سیاسی ساکھ کھو چکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن اور پانامہ لیکس حکمرانوں کے گلے کا پھندہ ثابت ہونگے ، ن لیگ کے درباریوں کی فو ج آل شریف کو جتنا مرضی بچانے کی کوشش کر لے مگر وہ انہیں نہیں بچاسکتے۔

،اگر شریف خاندان کا دامن صاف ہے تو وہ احتساب سے کیوں خوف ذدہ ہیں ؟