عمران خان کئی بار موقف سے منحرفہوئے،اب بھاگنے نہیں دینگے،آزاد

عمران خان کئی بار موقف سے منحرفہوئے،اب بھاگنے نہیں دینگے،آزاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ عمران خان کئی بار اپنے موقف سے منحرف ہوگئے لیکن اب انہیں بھاگنے نہیں دیں گے ، وزیراعظم نے تحقیقات کرانے کا اعلان کیا کیونکہ انہوں نے دنیا اور پاکستان کے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی‘پاناما پیپرز میں آف شور کمپنیوں کی بھی کسی خلاف ورزی کا ذکر نہیں ہے‘ پاناما پیپرز میں وزیر اعظم کا ذاتی طور پر کوئی حوالہ نہیں ہے۔

،انہوں نے کہا کہ عمران خان کا پہلے یہ مطالبہ تھا کہ ایک جامع کمیشن قائم کیا جائے اور عمران خان نے سینے پر ہاتھ رکھ کر کہا تھا کہ پہلے ان کا احتساب ہو لیکن جب ہم نے بہادری کے ساتھ کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا تو وہ اپنے سابقہ مؤقف سے پھر گئے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کی چھلنی میں سے نوازشریف تین دفعہ گزر چکے ہیں اور محمد نواز شریف ہمیشہ کڑے احتساب سے سرخرو ہو کر نکلے ہیں۔محمد نواز شریف کے والد مر حوم کو محترمہ بینظیربھٹو کے دور میں گرفتار کیا گیا تھا، یوں پہلا احتساب محترمہ کے دورمیں ہوا ، دوسرا احتساب بھی انہوں نے دوسری مرتبہ وزیر اعظم بننے کے بعد کیا جبکہ تیسرا احتساب ان کے سخت دشمن پرویز مشرف نے کیا تھا، تینوں احتسابوں میں کسی بدعنوانی یا سرکاری وسائل کے استعمال کے ثبوت تو دور کی بات رتی برابر بھی کچھ نہیں ملا، اگر دل میں کھوٹ ہوتا تو اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش نہ کرتے