نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی لاگت میں اضافہ تشویشناک ہے،ناصر رمضان

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی لاگت میں اضافہ تشویشناک ہے،ناصر رمضان

  

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ق کے راہنما و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ پنجاب ناصر رمضان گجر نے 969میگا واٹ پیدواری صلاحیت کے منصوبے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی لاگت میں90ارب روپے سے زائد اضافہ کے بعد منصوبے کی مجموعی لاگت500ارب روپے پہنچنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کی لاگت500ارب پہنچنا قوم پر مالی بوجھ ہے انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم پراجیکٹ کی مد میں عوام سے پہلے ہی 60ارب روپے بجلی بلوں کی صورت میں نکلوائے جاچکے ہیں اب مزید8سے9ارب مزید اضافہ دینا ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ناصر رمضان گجر نے کہا کہ نیلم پاور پراجیکٹ مسلسل تاخیر کا شکار ہے اور اس کی لاگت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جو اب بڑھ کر500ار ب تک پہنچ گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -