پاکستان ملکی تاریخ کے سیاہ ترین دور سے گزر رہا ہے،زبیر کاردار

پاکستان ملکی تاریخ کے سیاہ ترین دور سے گزر رہا ہے،زبیر کاردار

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما حافظ زبیر کار دار نے کہا ہے کہ آج پاکستان ملکی تاریخ کے سیاہ دور سے گزررہا ہے حکمرانوں کی جے آئی ٹی میں پیشیاں دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہی ہیں(ن) لیگ کی انتخابات میں جیت تو دور2018میں ن لیگ کو اپنا جھنڈا اٹھانے والا بھی نہیں ملے گا ان کا اقتدار ڈوبتا دیکھ کر دربار یوں کی آہ پکار فطری ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر مٹھائی بانٹنے والے بتائیں وہ اب رو کیوں رہے ہیں؟ پیشی بھگتنے والے اب عوام کی ہمدرد یاں لینے کیلئے کل سے رونا بھی شروع کر دیں گے۔

لیکن عوام سچ اور حقائق جان چکے ہیں کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے چند وزراء جو ابھی خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں غافل ہیں عوام میں جائیں گے تو شرمندہ ہونے کے ساتھ ساتھ یو ٹرن بھی لے لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کی رخصتی کے دن گنے جا چکے ہیں اور پیپلز پارٹی اقتدار میں آنے والی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -