مقبوضہ کشمیر، برہان وانی کی برسی سے قبل بھارتی فورسز کا حریت رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن

مقبوضہ کشمیر، برہان وانی کی برسی سے قبل بھارتی فورسز کا حریت رہنماؤں کے خلاف ...

  

سرینگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی برسی سے قبل بھارتی فورسز نے حریت رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے یاسین ملک کو گرفتار جبکہ میرواعظ عمرفاروق اور سید علی گیلانی کو گھروں میں نظربند کردیا،موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال 8جولائی کو بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری رہنما برہان وانی کی پہلی برسی سے قبل بھارتی فورسز نے ہنگامی صورتحال اور احتجاج سے نمٹنے کیلئے حریت رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں سیکورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق،سید علی گیلانی کو گھروں میں نظربند کردیاگیا ہے۔ جبکہ کشمیری رہنما یاسین ملک کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیاگیا ہے اور کشمیر میں موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروسز بھی غیر معینہ مدت کیلئے بند کردی گئی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -