جنوبی افریقہ :عمارت میں آگ لگنے سے 7ہلاک اور متعدد زخمی

جنوبی افریقہ :عمارت میں آگ لگنے سے 7ہلاک اور متعدد زخمی

  

جوہانسبرگ (بیورورپورٹ )جنوبی افریقہ میں عمارت میں آگ لگنے سے 7افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے حکام نے کہا ہے کہ جوہانسبرگ شہر کے قدیم حصے میں لگنے والی آگ سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ دارالحکومت جوہانسبرگ میں ہنگامی صورت حال کا مقابلہ کرنے والے محکمے نے کہا کہ گزشتہ روز جس عمارت کو آگ لگی تھی، اس کی چھت پر کھڑے ہوئے 50 سے افراد کو کرین کے ذریعے نیچے اتارلیا گیا ہے۔محکمے کے کا کہنا ہے کہ آگ سے متاثرہ 5 افراد کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا دیا گیا۔ دھوئیں سے متاثرہ کچھ لوگوں کا علاج کیا گیا ہے۔حکام آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -