عمران خان کرپشن کے خلافتنہا جنگ لڑ رہے ہیں،عثمان حمزہ اعوان

عمران خان کرپشن کے خلافتنہا جنگ لڑ رہے ہیں،عثمان حمزہ اعوان

لاہور( نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے رہنما وسابق صدر یوتھ ونگ ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کرپشن اور کرپٹ افراد کے خلاف تن تنہا جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ باقی تمام اپوزیشن جماعتیں نواز لیگ کی سیاست کررہی ہیں حکمران جو بھی کر لیں احتساب سے نہیں بچ سکیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوکے اعوان میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہا کہ عدلیہ کودھمکیاں دینا اور ان پرحملہ آورہونا(ن)لیگ کی روایت ہے لیکن اس بار ان کی یہ سازش بھی نہیں چلے گی سب کا کڑااحتساب ہونا چاہئے یہی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے حکمرانوں کو غریب قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس کرنی ہی پڑے گی جے آئی ٹی میں پیشیوں نے شریف فیملی اوران کی کرپشن کا دفاع کرنے والے منہ چھپاتے پھررہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1