اچھرہ بازار ، تجاوزات کی بھرمار ، ٹریفک درہم برہم ، مصنوعی مہنگائی ، صارفین سراپا احتجاج

اچھرہ بازار ، تجاوزات کی بھرمار ، ٹریفک درہم برہم ، مصنوعی مہنگائی ، صارفین ...

لاہور ( انسپکشن رپورٹ :اسد اقبال۔تصاویر ، ندیم احمد)فیروز پور روڈ پر واقع قد یم اور معروف تجارتی مرکز اچھر ہ بازار تجاوزات کی بھر مار کے پیش نظر صارفین کے لیے مسائل بازار بن گیا ہے ۔ تاجروں کی جانب سے دکانو ں کے آگے سٹالز اور داخلی راستے کے دو نو ں اطراف پھڑ یو ں نے قبضہ جما رکھا ہے ۔ جس سے ٹر یفک کا بہاؤ در ہم بر ہم جبکہ شہر یو ں کا پیدل گز رنا بھی محال بن چکا ہے ۔ روز نا مہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز اچھر بازار سر وے میں صارفین تاجروں کی جانب سے مصنو عی مہنگائی ، تجاوزات اور گند گی کے خلا ف پھٹ پڑے جبکہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ مصنو عی مہنگائی کے ذمہ دار تاجر نہیں ۔ دکانداروں نے اپنی دکانو ں کے آگے اپنے ہی سٹا لز لگائے ہو ئے ہیں جو تجاوزات کے زمرے میں نہیں آتے۔تفصیلا ت کے مطا اچھرہ بازار کے دونو ں اطراف تاجروں نے منی سٹا لز قائم کروا رکھے ہیں ۔ جن سے ماہانہ ہزاروں روپے وصو ل کیے جاتے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بازار میں تجاوزات کا قائم ہو نا ٹاؤ ن انتظا میہ کی آشیر باد سے ہے جو تاجروں سے تجاوزات کے عوض بھتہ وصول کرتے ہیں ۔ انسپکشن کے دوران مشا ہدہ ہوا کہ اچھر ہ بازار میں دیگر بازاروں کی نسبت صارفین کا زیادہ رش ہو تا ہے ۔ تاہم تجاوزات کے باعث جہا ں صارفین کے لیے خر یدار ی مسئلہ ہے وہیں پیدل گزرنا بھی محال ہو چکا ہے ۔ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے صارفین ہما نواب ، کنول ، فر دوس ، اقراء ، ماریہ ، مسز عمران ، مسز خر م اور مسز حنیف نے کہا کہ یہا ں پر دکانداروں نے مصنو عی مہنگائی پیدا کر رکھی ہے جن کو پو چھنے والا کو ئی نہیں۔ مہنگائی نے پہلے ہی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ۔ انھو ں نے کہا کہ بازار میں رش ہو نے سے خواتین صارفین کو آوارہ مر دوں کی جانب سے مشکلا ت کا سا منا ہے جس کے لیے بازار میں پولیس اہلکار تعینا ت کئے جائیں ۔اچھر ہ بازار کے دکانداروں اسلم ، عرفان ، بشیر ، علی ، کامران ، مجا ہد اور چو ہدری رشید نے نمائندہ پاکستان سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ مصنو عی مہنگائی کا الزام بے بنیاد ہے ۔ دکاندار اپنا جائز منافع رکھ کر اشیاء فروخت کر تے ہیں ۔ جبکہ اشیاء کی قیمتو ں میں اضا فہ تب ہی ہو تا ہے جب کارخانہ دار قیمت میں اضا فہ کرتے ہیں ۔انھو ں نے کہا کہ مہنگائی کے باعث ہمارے کاروبار بھی نہ ہو نے کے برابر رہ گئے ہیں تاہم بازار میں بارش کے دنوں میں سیوریج کا پرانا نظام ہونے سے گندہ پانی کافی دیر تک کھڑا رہتا ہے اور بجلی کی لٹکتی تاروں کا سدباب بھی ہونا چائیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1