ویت نام میں سیلاب سے دو افرادہلاک،ایک شخص لاپتہ

ویت نام میں سیلاب سے دو افرادہلاک،ایک شخص لاپتہ

  

ہنوئی(این این آئی)شمالی ویت نام کے پہاڑی علاقوں میں سیلاب کے باعث دو افراد ہلاک ہو گئے ۔ ہلاک شدگان میں دو سالہ ایک بچہ بھی شامل ہے۔جمعرات کو سرکاری میڈیا نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری بارش کے سلسلے کے باعث علاقے کو سیلابی ریلوں کا سامنا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسی سیلاب کے باعث ایک شخص لاپتہ ہے جبکہ امدادی کارکن ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔میڈیاکے مطابق پہاڑی علاقوں میں سیلاب کے باعث دو افراد ہلاک ہو گئے ۔ ہلاک شدگان میں دو سالہ ایک بچہ بھی شامل ہے۔

مزید :

عالمی منظر -