تجاوزات دکانداروں کی ملی بھگت سے قائم ہیں،صدر اشفاق احمد

تجاوزات دکانداروں کی ملی بھگت سے قائم ہیں،صدر اشفاق احمد

  

لاہور ( کامرس رپورٹر)قومی تاجر اتحاد انصاف گروپ اچھرہ بازار کے صدر حاجی اشفاق احمد نے پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ اچھرہ بازار قدیم بازار ہونے کے ساتھ ساتھ تاریخی بازار ہے جو کسی وقت میں لاہور کا سب سے بڑا بازار ہوتا تھا آج بھی یہاں ضرورت زندگی کی تمام تر اشیاء کی ہزاروں دکانیں موجو د ہیں ۔ اس بازار میں عرب ، چائینہ اور وسطی ایشیاء سمیت یورپین ممالک سے لاہور میں آنے والے غیر ملکی مہمان اور سیاہ اچھرہ بازار شاپنگ کی غرض سے رجوع کر تے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں حاجی اشفاق نے کہا کہ اچھرہ بازار میں تجاوزات دکانداروں کی اپنی ملی بھگت سے قائم ہیں جن کو متعلقہ ٹاؤ ن نے کھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یونین اپنی مد د آپ کے تحت تجاوزات کے خاتمہ کے لیے اقدامات اٹھاتی ہے اچھرہ بازار موڑ پر تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے جبکہ بازار کے داخلی راستے پر سیکیورٹی اور ٹریفک وارڈنز بھی تعینات کروائے گئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -