لیبیا کی فوج کا قطر پر مداخلت اور دہشت گردی کی سپورٹ کا الزام

لیبیا کی فوج کا قطر پر مداخلت اور دہشت گردی کی سپورٹ کا الزام

طرابلس(این این آئی)لیبیا کی فوج کے سرکاری ترجمان کرنل احمد المسماری نے 2014 سے لیبیا میں دہشت گرد جماعتوں کے لیے قطر کی جانب سے سپورٹ کے نئے ثبوت پیش کیے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق مصری دارالحکومت قاہرہ میں ایک پریس کانفرنس میں نئی تصاویر اور وڈیوز نشر کی گئیں جن میں امیرِ قطر کے ذریعے اس خلیجی ریاست کی لیبیا کے معاملات میں مداخلت اور 2014 میں دہشت گرد کارروائیوں میں شرکت ظاہر ہوتی ہے۔کرنل احمد المسماری کا کہنا تھا کہ لیبیا میں قطر کی مداخلت واضح ہے اور قطر 2014 میں لیبیا میں دہشت گردوں کے ساتھ تھا۔المسماری نے باور کرایا کہ ان کے ملک کے پاس ایسے دستاویزات ہیں جن سے دہشت گردوں کی کے لیے فنڈنگ میں قطر کے کردار کا پول کھل جاتا ہے۔

مزید : عالمی منظر