عید سے قبل خراب ہونے والا سیوریج تاحال ٹھیک نہ ہو سکا
لاہور( لیڈی رپورٹر) یو نین کو نسل 214 کے عوام کا دوسرا بڑا مسئلہ پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی اور سیوریج کے مین پائپ لائن کی تبدیلی کا ہے جو کہ عید کے ایک روز قبل خراب ہوا تھا اور اب تک بھی ٹھیک نہیں کیا جا سکا ۔ بجلی جانے کے فوری بعد ہی سیوریج کا یہ پانی لوگوں کے گھروں کے باہر کھڑا ہونا شروع ہو جاتا ہے جبکہ پینے کا صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے وعام پیٹ کی مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں واسا کواس کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔