ترقیاتی کام نہ ہونے سے بلدیاتی نمائندے بھی پریشان، اختیارات دینے کا مطالبہ

ترقیاتی کام نہ ہونے سے بلدیاتی نمائندے بھی پریشان، اختیارات دینے کا مطالبہ

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) چیئر مین یو نین کو نسل 214 ملک خا لد کھو کھر نے’’پا کستان‘‘سروے میں گفتگو کر تے ہو ئے کہا یہ با ت ٹھیک ہے یو نین کو نسل میں عوام کو بے پنا ہ مسا ئل کا سا منا ہے انہوں نے کہا کہ مجھے اس با ت کی خود سمجھ نہیں آتی ہے کہ میری یو نین کو نسل کے ساتھ امتیا زی سلو ک کیوں بر تا جا رہا ہے جب کہ آس پا س کی تما م یو نین کو نسلوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں ،علا قہ میں کمیو نٹی سنٹر، ٹیو ب ویل ،سٹرکو ں کی تعمیر ، سرکا ری سکو ل سمیت بہت سے مسائل کا سا منا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ہماری یو نین کو نسل میں اس وقت صرف ایک ٹیو ب ویل لگاہوا ہے اور اب جو ایک فلٹریشن پلا نٹ لگ نے جا رہا ہے وہ بھی ناظم دور کے فنڈز میں جمع کروا ئی گئی رقم سے لگ رہا ہے ۔ انہوں نے بتا یا کہ یہ وہ رقم ہے جو کہ نا ظم دور میں uc109 کے فنڈ سے جمع کروا ئی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں واضح کر تا چلو ں کہ اس دور میں ابھی تک میر ے علاقہ میں ایک بھی فلٹریشن پلا نٹ نہیں لگا ۔ علا قہ میں کو ئی بھی ترقیا تی کام ابھی تک شروع نہیں ہوا ۔انہوں نے اپنے قائدین میا ں نواز شریف ،میاں شہبا ز شریف ، حمزہ شہبا ز سے اپیل کی ہے کہ اس معا ملے کا جلد سے جلد نو ٹس لیا جا ئے اور ان عوا می مسا ئل کے حل اور تر قیا تی کا موں میں رکا وٹ کو دور کیا جائے۔وائس چیئر مین عابد حسین وائیں ،جنرل کو نسلر چو ہدری محمد سلیم ،جنرل کو نسلر شیخ محمد ارشد ،لیبر کونسلر ملک شرافت کھو کھر ،لیڈی کونسلر تنویر کو ثر ،یو تھ کونسلر کاشف اسلم نے کہا کہ اس دور میں ہمیں عہدے تو دے دیے گئے ہیں لیکن ہماری آواز سننے والا کو ئی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کو نسلرز کو بھی با اختیا ر بنا یا جا ئے تا کہ ہمیں بھی اپنی اہمیت کا احسا س ہو سکے انہوں نے کہا کہ ہمارے حلقہ میں اب تک جتنے بھی کام ہو ئے ہیں وہ سب اپنی مدد آپ کے تحت ہو ئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -