جنگلی حیات کا غیر قانونی کاروبار،6افراد رنگے ہاتھوں گرفتار

جنگلی حیات کا غیر قانونی کاروبار،6افراد رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور( لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان کی خصوصی ہدایت پر تشکیل دی گئی لاہور ریجن کی چھاپہ مار ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے جنگلی حیات کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث 6افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتا ر کرکے 96 شارکیںBank Myna ) )اور 16سانڈےSpiny tail Lizard) )برآمد کرلیے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلی حیات لاہور ریجن کے انفورسمنٹ سٹاف نے ریگل چوک مال روڈ اور شاد باغ کے علاقے میں چھاپے مار کر شارک کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث 3ملزمان محمد فیاض ولد نذیر احمد ، محمد اقبال ولد مہر نواب دین اور محمد ندیم ولد محمد اسلم کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے96شارکیں برآمد کرلیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1