امریکی صدر کا دورہ پولینڈ،شانداراستقبال کیاگیا

امریکی صدر کا دورہ پولینڈ،شانداراستقبال کیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وارسا(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوروزہ سرکاری دورے پر پولینڈ پہنچ گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جی ٹوئنٹی سمٹ سے قبل جب وہ وارسا پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پولینڈ میں قیام کے دوران وہ پولش صدر کے علاوہ وسطی اور مشرقی یورپ کے درجنوں رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ ٹرمپ کی انتظامیہ نیٹو اتحادی ممالک کے ساتھ امریکی عزم کا اعادہ کرنا چاہتی ہے۔ اس عسکری اتحاد کے خلاف ممکنہ خطرات کے پیش نظر پولینڈ اور بالٹک ممالک میں امریکا نے چار ہزار فوجی تعینات کیے ہیں۔ ٹرمپ سات اور آٹھ جولائی کو ہیمبرگ میں منعقد ہونے والی جی ٹوئنٹی سمٹ میں بھی شریک ہوں گے۔

مزید :

عالمی منظر -