عمران خان کی کرپشن کے خلاف جدوجہد ثمر آور ہو رہی ہے،یاسین گھمن

عمران خان کی کرپشن کے خلاف جدوجہد ثمر آور ہو رہی ہے،یاسین گھمن

جوہانسبرگ( بیورورپورٹ) تحریک انصاف منتانہ کے رہنما یاسین گھمن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی ایک ہی کتاب کے دو صفحے ہیں جن کے سامنے تحقیقات پر پریشان ہو کر نواز لیگ آخری ہتھکنڈی استعما ل کرتے ہوئے بلیک میلنگ پر اتر آئی ہے قوم جواب مانگتی ہے کہ اگر دل میں چور نہیں تھا تو اس قدر طوفان کھڑا کرنے والوں نے آخر کار میڈیا کے سوالات کا سامنا کیوں نہیں کیا۔ اور مریم نواز کی وزیر اعظم کی طرف سے راز افشاء کرنے کی دھمکی آخر کس کے خلاف ہے؟یاسین گھمن نے اپنے تبصرے میں کہا کہ آج بہادری کے بڑے بڑے دعوے کرنے والے پرویز مشرف کی منت سماجت کر کے اسی ملک سے فرار ہوئے تھے انہوں نے کہا کہ آ ج کا سوال بہت سیدھا اور سادہ ہے شریف خاندان صرف منی ٹریل ثابت کر دے تو باقی سوالوں کے جواب خود ہی مل جائیں گے انہوں نے کہا کہ سوال گندم اور جواب چنا کے مصداق شریف فیملی ہر سوال کے جواب میں عمران خان کو کوسنے بیٹھ جاتی ہے اور مریم نواز نے بھی یہی کچھ کیا انہوں نے کہا کہ عوام جاننا چاہتے ہیں کہ لندن فلیٹس ، شاہی محلات اور اربوں کے اثاثے کونسی کمائی سے بنائے گئے یاسین گھمن نے کہا کہ کیا شریف خاندان کے پاس اس سوال کا بھی جواب ہو گا کہ مریم نواز کو سرکاری پروٹوکول کے ساتھ جوڈیشل اکیڈمی میں پیش کیا گیا اور سرکاری افسران انہیں کیونکر سلیوٹ کرتے رہے انہوں نے کہا کہ بطور ملزم پیش ہونے پر مظلومیت کا رونا رونا مضحکہ خیز ہے نواز خاندان کی یہ غلط فہمی ہے کہ صرف بینر لگانے اور چند سو لوگوں کو اکھٹا کرنے سے وہ پاکستان کے کروڑوں عوام کو متاثر کر سکیں گے اور لوگ ا ن کی کال پر گھروں سے باہر نکل کر احتجاج کریں گے ،یاسین گھمن نے کہا کہ پلوں کے نیچے سے بہت سا پانی گزر چکا ،عمران خان کی کرپشن کے خلاف جدوجہد ثمر آور ہو رہی ہے اور اب نیا پاکستان کروٹ لے رہا ہے ان حالات میں ملکی دولت لوٹنے والوں کو اب مزید مہلت نہیں ملے گی اور خود ساختہ قصے کہانیاں سنانے والے اپنے انجام کی فکر کریں۔

مزید : عالمی منظر