جی ٹوئنٹی اجلاس میں شرکت کے لیے چینی صدرکی جرمنی آمد،پرتپاک استقبال

جی ٹوئنٹی اجلاس میں شرکت کے لیے چینی صدرکی جرمنی آمد،پرتپاک استقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برلن(این این آئی)چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے دورہ جرمنی کے دوران جرمن چانسلر انجیلا میرکل اور صدر فرانک والٹر شٹائن مائر سے ملاقات کی ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ جی ٹوئنٹی سمٹ سے قبل میرکل اور شی جِن پِنگ دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے مذاکرات کریں گے۔ میرکل نے چینی صدر کے اس دورے کو برلن اور بیجنگ کے مابین تعلقات میں بہتری کے لیے ایک ’اچھا موقع‘ قرار دیا ہے۔
گزشتہ روز شی جن پنگ جب برلن پہنچے تو شٹائن مائر نے مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

مزید :

عالمی منظر -