لیبیا کے شہر ن غازی کو جہادیوں سے آزاد کرا لیا گیا، خلیفہ حفتر
طرابلس(این این آئی)مشرقی لیبیا کے کمانڈر خلیفہ ہفتر نے دعویٰ کیا ہے کہ بندرگاہی شہر بن غازی کو مکمل طور پر بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ جرمن ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز اپنے ایک نشریاتی خطاب میں خلیفہ ہفتر کا کہنا تھا کہ لیبیا کی نیشنل آرمی نے شہر سے تمام جہادیوں کو پسپا کر دیا ہے۔ طرابلس میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کے مخالف ہفتر نے مزید کہا کہ وہ بن غازی میں استحکام، ترقی اور امن کا ایک نیا دور شروع کریں گے۔ تاہم طرابلس حکومت کا کہنا تھاکہ مستقبل میں ملکی سیاست میں کردار ادا کرنے کی خاطر ہفتر کو اسے تسلیم کرنا ہو گا۔