صومالیہ میں الشباب کے ٹھکانوں پر امریکی فورسز کے تازہ حملے

صومالیہ میں الشباب کے ٹھکانوں پر امریکی فورسز کے تازہ حملے

  

موغادیشو(این این آئی)صومالیہ میں فعال شدت پسند گروہ الشباب کے ٹھکانوں پر امریکی فورسز نے تازہ حملے کیے،جرمن ریڈیو کے مطابق جمعرات کو امریکی فوج نے بتایا کہ صومالیہ میں فعال شدت پسند گروہ الشباب کے ٹھکانوں پر تازہ حملے کیے گئے ۔ زیادہ تفصیل جاری کیے بغیر کہا گیا کہ یہ عسکری کارروائی دارالحکومت موغا دیشو کے جنوب مغرب میں پانچ سو کلو میٹر دور کی گئی۔ رواں ماہ کے دوران صومالیہ میں امریکی فورسز کا یہ تیسرا حملہ ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مارچ میں پینٹا گون کا اجازت دی تھی کہ وہ ان انتہا پسندوں جنگجوؤں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں کر سکتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -