کرکٹ کھیلنے اور پاکستان چلانے میں بڑا فرق ہے میاں صاحب نے ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا ، انکے خلاف سازش ہو رہی ہے تو برداشت کریں : زرداری

کرکٹ کھیلنے اور پاکستان چلانے میں بڑا فرق ہے میاں صاحب نے ہماری پیٹھ میں ...

  

انگھڑ(مانیٹرنگ ڈیسک)آصف زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب نے ہماری قدر نہیں کی، ہماری پیٹھ پر چھرا گھونپا، آپ کے خلاف سازش ہو رہی ہے تو برداشت کریں، کرکٹ کھیلنے اور پاکستان چلانے میں بڑا فرق ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے سانگھڑ میں کارکنوں سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ دنیا آگے بڑھ رہی ہے حکمران پیچھے جا رہے ہیں، جو ضیا سے نہیں ڈرے وہ نیب سے کیا ڈریں گے، آپ کے خلاف سازش ہو رہی ہے تو برداشت کریں، پہلے آپ کا ساتھ دیا پھر دے دیں گے۔ آصف زرداری کا وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر آپ نے وزارت عظمیٰ بھی نہیں چھوڑنی اور کیس میں بھی جانا ہے تو سیاست کیوں کرنی ہے، اگر کیس چلتا ہے تو اس کا سامنا کریں، اگر کوئی مسئلہ آتا ہے تو نیا وزیر اعظم لے آئیں، ہماری دعا ہے اسمبلی 5 سال چلے، دیکھتے ہیں جے آئی ٹی کیا رپورٹ جمع کراتی ہے۔ آصف زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم سیدھے سادے سیاستدان ہے، کمانڈو سے زیادہ جذبہ رکھتے ہیں، پرویز مشرف خود کو کمانڈو کہتے ہیں،ان کی دبئی سے اچھی تصویریں آ رہی ہیں، جیل کی بات کریں تو ان کی پسلی خراب ہو جاتی ہے۔ آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بنے گا اور بنیا ہمیں دیکھتا رہ جائے گا، یہ سی پیک کو صرف دو رویہ سڑک سمجھتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے عمران خان پر بھی تنقید کی، انہوں نے کہا کہ وقت آئے گے ہم ان کو پاکستان چلا کر دکھائیں گے، پاکستان چلانے اور کرکٹ کھیلنے میں بہت فرق ہے، حکومت کو جے آئی ٹی میں تکلیف ہے اور عمران خان کو بھی تکلیف ہے۔ سابق صدر نے نیب کو بھی آڑے ہاتھوں لیا، ان کا کہنا تھا کہ جو کوڑوں اور جیلوں سے نہیں ڈرے وہ نیب سے کیا ڈریں گے، نیب ہمیں اور آپ کو تنگ کرنے کے لیے آتی ہے

زرداری

مزید :

صفحہ اول -