اگلے دس سال میں کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل جائے گا , پروفیسر رادھا کمار

اگلے دس سال میں کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل جائے گا , پروفیسر رادھا کمار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(کے پی آئی)بھارت کی سابق مذاکرات کار برائے جموں وکشمیر پروفیسر رادھا کمارنے کہا ہے کہ اگلے دس سال میں کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل جائے گا ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال دن بدن خراب ہورہی ہے۔ پروفیسر رادھا کمار نے ان خیالات کا اظہار کشمیر پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر سنجیدہ کوشش نہ کی گئی تو اگلے دس سال میں کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال دن بدن خراب ہو رہی ہے۔ جس طرح آج کشمیر کی صورتحال خراب ہے پہلے کبھی اس طرح نہیں تھی۔ حکومت کام کرتے ہوئی نظر نہیں آ رہی اورصورت حال کو ٹھیک کرنے کے لیے نہ ہونے کے برابر کام کیا جا رہا ہے۔تاریخ میں پہلی بار جب کشمیر کے حوالے سے پیشقدمی ہوئی تھی جس میں پاکستان اور کشمیریوں کو مذاکرات کی میز پر لایاگیا تھا وہ اس وقت ہوا جب جنرل پرویز مشرف پاکستان کے صدر تھے اور سول سوسائٹی بیک چینل پر بھارت اور کشمیریوں کیساتھ مذاکرات کر رہی تھی اور پرویز مشرف پر کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی تھی۔واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے اکتوبر 2010میں راداکمار سیمت تین لوگوں کو مقبوضہ جموں وکشمیر پر مذاکرات کار مقررکیا تھا ان کو کیبنٹ کمیٹی برائے سکیورٹی کی سفارش پرمقرر کیاگیاتھا۔

مزید :

صفحہ اول -