پیپلز پارٹی کاجے آئی ٹی کارروائی کی ویڈیو منظرعام پر لانے کا مطالبہ

پیپلز پارٹی کاجے آئی ٹی کارروائی کی ویڈیو منظرعام پر لانے کا مطالبہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی نے جے آئی ٹی کارروائی کی ویڈیو ریکارڈنگ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کر دیا۔پیپلز پارٹی کے رہنماء وسینیٹر اعتزاز احسن نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویڈیو ریکارڈنگ سامنے نہ لانے سے جے آئی ٹی کی کارروائی مشکوک رہے گی، انہوں نے کہاکہ حکومت جے آئی ٹی کو دھمکیاں دے رہی ہے۔سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ ویڈیو منظر عام پر نہ لانے کی وجہ سے الزامات لگتے رہیں گے۔انھوں نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ سرکاری افسران نے نواز شریف کے بچوں کے ساتھ کوئی سختی برتی ہو گی جبکہ ویڈیو ریکارڈنگ سامنے لانے سے شریف خاندان کے جے آئی ٹی پر الزامات کی حقیقت بھی معلوم ہو جائے گی۔اعتزاز احسن نے کہا کہ اگر شریف خاندان کے پاس جے آئی ٹی سوالات کے جواب ہوتے تو یہ 3 اپریل 2016 کو ہی دے دیتے۔انہوں نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی کے معاملے پر حکومت ٹوپی ڈرامے کر رہی ہے۔

پیپلز پارٹی/مطالبہ

مزید :

صفحہ اول -