ڈائریکٹرایس ای سی پی ماہین فاطمہ ایف آئی اے کو دئیے بیان سے منحرف

ڈائریکٹرایس ای سی پی ماہین فاطمہ ایف آئی اے کو دئیے بیان سے منحرف

لاہور(جاوید اقبال)سیکورٹیزایند ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی ڈائریکٹر ماہین فاطمہ ایف آئی اے کو دئیے گئے بیان سے منحرف ہو گئیں اور انہوں نے ایک حکومتی ادارے کو اپنا ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کروا دیا جس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ایس ای سی پی چیئرمین کے حوالے سے بیان جے آئی ٹی کے دباؤ میں آ کردیا۔باوثوق ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں ماہین فاطمہ کا ویڈیو بیان منظر عام پر لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ ماہین فاطمہ نے گزشتہ دنوں ایف آئی اے کو بیان دیا تھا کہ ایس ای سی پی چیئرمین نے ان پر دباؤڈالا تھا کہ وہ جے آئی ٹی میں اپنی پیشی کے حوالے سے بیان دیں کہ دوران تفتیش ان کیساتھ جارحانہ رویہ اپنایا گیا۔ذرائع کے مطابق ایک حکومتی ادارے نے تحقیقات کا آغاز کیا تو ماہین فاطمہ نے حقائق سے آگاہ کیا ۔ماہین فاطمہ نے دوران تحقیقات موقف اختیار کیا کہ ان کا ایف آئی اے کو دیا گیا بیان حقائق کے منافی ہے اور انہوں نے ایسا جے آئی ٹی کے دباؤ میں آ کر کیا ہے ۔

ماہین فاطمہ

مزید : صفحہ اول