طیاروں کی کمی اور فنی خرابی،20 پروازیں منسوخ

طیاروں کی کمی اور فنی خرابی،20 پروازیں منسوخ

لاہور (سپیشل رپورٹر) علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پرطیاروں کی کمی اور فنی خرابیاں،20 پروازیں منسوخ ہویءں جبکہ 10 تاخیرکاشکار ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی اوسلو سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 752اورابوظہبی سے آنے والی پرواز پی کے 264 منسوخ کردی گئی، ایئربلیو کی ابوظہبی جانے والی پرواز 430اور ابوظہبی سے آنے والی پرواز 431 منسوخ کردی گئی، پی آئی اے کی کوالالمپور جانے والی پرواز پی کے 898 اور کوالالمپور سے آنیوالی پرواز پی کے 899 منسوخ ہوگئی۔ پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز پی کے 313اورکراچی سے آنے والی پرواز پی کے 316 منسوخ کر دی گئی،پی آئی اے کی سلالہ جانے والی پرواز پی کے 235اورسلالہ سے آنے والی پرواز پی کے 236بھی اڑان نہ بھر سکی۔ پی آئی اے کی کراچی جانے والی پروازیں پی کے 317،پی کے 307اور پی کے 899 بھی آپریٹ نہ ہو سکیں، پی آئی اے کی مدینہ منورہ جانے والی پرواز پی کے 747 کو منسوخ کر دیا گیا، پی آئی اے کی اسلام آباد جانیوالی پرواز پی کے 654 اوراسلام آباد سے آنے والی پرواز پی کے 655بھی منسوخ کردی گئی۔ایئربلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 404اورایئربلیو کی کراچی جانے والی پرواز 405 منسوخ کردی گئی، ایئربلیو کی شارجہ جانے والی پرواز 412 اور شارجہ سے آنے والی پرواز 413 بھی اڑان نہ بھرسکی، پروازوں کاشیڈول متاثرہونے سے مسافروں پریشانی کاسامنارہا۔

مزید : صفحہ آخر