کسی خاتون کا جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا اچھا نہیں لگتا،شریف خاندان اپنے کرتوتوں کا صلہ پا رہا ہے :عمران خان

کسی خاتون کا جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا اچھا نہیں لگتا،شریف خاندان اپنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چترال (آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کسی خاتون کا پانامہ کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا اچھا نہیں لگتا، شریف خاندان اپنے کرتوتوں کا صلہ پارہا ہے ،بدعنوانی کے خلاف مشن جاری رکھ کر قوم کو کرپشن فری پاکستان دیں گے۔ عمران خان نے گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان نے ملک میں مغل دور کی بادشاہت قائم کررکھی ہے اور خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے لیکن یہ طرز حکمرانی اب زیادہ دیر تک جاری نہیں رہ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سچ بات کہتا ہوں بدعنوانی کے سخت خلاف ہوں اور یہی وجہ ہے کہ شریف خاندان کی بدعنوانی کے خلاف بولنے پر میرے خلاف زہر اگلا جارہاہے لیکن جتنا بھی میرے خلاف بولیں گے میں اتناہی سچ بولتا رہوں گا تا کہ کرپشن کے خلاف اپنے مشن کو منطقی انجام تک پہنچا کر قوم کو کرپشن فری پاکستان دے سکو ں ۔چیئرمین تحریک انصاف نے ان کے وزیراعظم بننے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ اگر میں وزیر اعظم بنا تو پانی کے ذخائر سے30ہزار میگاواٹ بجلی بناؤں گا تاکہ ملک میں توانائی قلت کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں بڑی سطح کی کرپشن کا خاتمہ کرچکے ہیں اور چترال میں 1ارب پودے لگانے سمیت عوامی ترقی کے منصوبوں پر عمل پیرا ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد خیبرپختونخوا پورے ملک کیلئے ہر لحاظ سے ایک ماڈل صوبہ بن جائے گا۔