عمران نیازی دباؤ ڈالنے کیلئے اداروں کے باہردھماچوکڑی مچاتے ہیں،امیر مقام

عمران نیازی دباؤ ڈالنے کیلئے اداروں کے باہردھماچوکڑی مچاتے ہیں،امیر مقام

  

پشاور(این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ دباؤ ڈالنے کیلئے عمران نیازی خوداداروں کے باہردھماچوکڑی مچاتے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مسلم لیگی رہنماشاہ عالم خان مٹہ کے نمازجنازہ کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔امیر مقام نے کہا کہ وزیراعظم محمدنوازشریف کااپنے خاندان سمیت سپریم کورٹ کی بنائی ہوئی جے آئی ٹی میں باربارگھنٹوں پیشی اورتعاون اس بات کی عکاسی کرتاہے کہ محمدنوازشریف نہ صرف اداروں کی تقدس کاخیال رکھتے ہیں بلکہ ہرقسم تعاون کیلئے بھی تیارہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کوتصادم اوردھرنوں کی بجائے جمہوری راستہ اپناناچاہئے۔انہوں نے مزید کہاکہ احتجاجی کال دینے کاپتہ2018کے عام انتخابات میں لگ جائیگاکہ عمران نیازی کے کشتی میں کتنے لوگ سوار ہیں ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -