لاہورمیں آ ندھی اور بارش 100سے زائد فیڈرزٹرپ

لاہورمیں آ ندھی اور بارش 100سے زائد فیڈرزٹرپ

لا ہور (ما نیٹر نگ ڈیسک)لاہور کے مختلف علاقوں میں آج بھی تیزہوا ؤں کیساتھ بارش ہوئی جس سے حبس اورگرمی کا زورٹوٹ گیا ، چھت اوردیوارگرنے کے واقعات میں ایک خاتون اورچار بچیاں زخمی ہوگئیں، لیسکو کے 100سے زائد فیڈرزٹرپ کرنے سے معتدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی۔لاہورمیں دن بھر ہوا تو چلتی رہی لیکن حبس اورگرمی نے لوگوں کو پریشان رکھا ، سہ پہر کو کالے بادل چھا گئے اورٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں ، تیز بارش نے جل تھل کردیا۔بارش کے دوران گوجرپورہ میں دیوار گرنے سے تین بچیاں جبکہ گوہاوا گا ؤں میں چھت گرنے سے ماں بیٹی زخمی ہوگئیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بارش سے شہر میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔بارش اورآندھی سے حسب معمول لیسکو کے 100 سے زیادہ فیڈرز ٹرپ کرگئے اور متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔

مزید : کراچی صفحہ اول