کراچی: مختلف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار

کراچی: مختلف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے باعث موسم خوشگوار ہوگیاہے۔شہر کے کچھ علاقوں میں بوندا باندی کے باعث سڑکوں پر پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے متعدد موٹر سائیکلیں بھی سلپ ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے شہر میں سرجانی ٹاون، نارتھ کراچی، نیو کراچی، فیڈرل بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، لیاقت آباد، گلبہار، لسبیلہ، تین ہٹی، گارڈن، رنچھوڑلائن، ایم اے جناح روڈ، لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، شارہ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ ٹاور، کیماڑی سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بوندا باندی جاری ہے۔بوندا باندی کے باعث سڑکوں پر پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے متعدد موٹر سائیکلیں بھی سلپ ہو گئیں

مزید :

کراچی صفحہ اول -