صوابی ،پولیس کی ماہ جون کا رروائی ،165 اشتہاری گرفتار

صوابی ،پولیس کی ماہ جون کا رروائی ،165 اشتہاری گرفتار

  

صوابی( بیورپورٹ) ضلع صوابی کی پولیس نے ماہ جون کے دوران165 مجرمان اشتہاری گرفتار۔ 193 کلوگرام سے زائد چرس،بھاری تعداد میں اسلحہ و منشیات بھی برآمدکیا۔ٹریفک وارڈن پولیس صوابی نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر11093249مختلف گاڑیوں کو چالان کر کے31لاکھ 57ہزار روپے ٹریفک جرمانے وصول کئے۔چاروں سرکلزڈی آر سیز صوابی نے مختلف نوعیت کے89تنازعات کو حل کیا۔99 غیر رجسٹرڈ کرایہ داران،ناقص سیکورٹی انتظامات پر208سرکاری و نجی اداروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ صوابی کی خصوصی ہدایات پرڈی ایس پیز صوابی اظہار شاہ خان ،اعجاز آبازئی،بشیر داد ،پشم گل خان اور ہیڈکوارٹرز گوہر خان کی نگرانی میں ضلع صوابی میں جرائم کی بیخ کنی اور قیام امن کیلئے صوابی پولیس نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے ماہ جون2017 کے دوران مختلف کاروائیوں میں165 مجرمان اشتہاری جو کہ پولیس کو قتل، اقدام قتل، چوری، راہزنی، ڈکیتی اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے کو گرفتار کیاگیا۔ ناقص سیکورٹی انتظامات پر208سرکاری و نجی اداروں،ہوٹلز، اور99غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے۔ اسی طرح5کلاشنکوف،2ہینڈگرنیڈ،4رائفل،4 بندوق،164پستول اور1800 مختلف بورز کے کارتوس برآمد کیا جبکہ نوجوان نسل کو تباہی و بربادی کے بھیانک اندھیروں میں گرانے والے مافیا / منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے193کلوگرام چرس،865 لیٹر شراب اور 2991گرام ہیروئین برآمد کی گئی۔اسی طرح ڈی آر سیز صوابی کے چاروں سرکل میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف نوعیت کے 89تنازعات حل کئے۔ٹریفک وارڈن پولیس صوابی نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر11093مختلف گاڑیوں کو چالان کر کے31لاکھ57ہزار روپے ٹریفک جرمانے وصول کئے۔ڈی پی اوصوابی نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے صوابی پولیس قیام امن کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔عوام الناس جرائم کی بیخ کنی،ٹریفک قوانین کی پاسداری اور قیام امن کیلئے پولیس کیساتھ بھر پور تعاون کریں۔ چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے خلاف مہم میں عوام الناس کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔ ڈی آر سی صوابی کے قیام سے لوگوں کے تنازعات میں خاطر خواہ کمی آئی ہے جبکہ ٹریفک کا نظام کافی بہتر ہوا ہے اور اس کی بہتری کیلئے مزید اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔سود،ہوائی فائرنگ، منشیات فروشی،قمار بازی، فحاشی کے اڈوں، غیر رجسٹرڈ موٹر سا ئیکلوں اور جرائم پیشہ عناصر کے سہولت کاروں کے خلاف معزز شہری پولیس کیساتھ بھر پور تعاون جاری رکھیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -