چارسدہ ،پولیس کی کارروائی ،6 کلو چرس برآمد ایک گرفتار

چارسدہ ،پولیس کی کارروائی ،6 کلو چرس برآمد ایک گرفتار

  

چارسدہ (بیورو رپورٹ) سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی ۔گاڑی کے خفیہ خانوں سے 6کلوگرام چرس برآمد۔سمگلر گرفتار۔ چرس پشاور سے براستہ چارسدہ پنجاب سمگل کی جارہی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق منشیات کی پنجاب سمگلنگ کے حوالے سے خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ولایت خان کی قیادت میں سردریاب چیک پوسٹ پر انچارج اے ایس آئی سیام خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اسی اثناء گاڑی نمبری JD-806اسلام آباد کو شک کی بنیاد پر روک کر تلاشی لی گئی تو گاڑی کے خفیہ خانوں سے 6کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے دونوں سمگلر وں جان محمد ولد گل زمان سکنہ یاسین زئی چمکنی پشاور اور حیات ولد محمد سعید سکنہ گنج پشاور کو موقع پر گرفتار کر لیا۔سرسری تفتیش پر ملزمان نے کہا کہ وہ چرس پشاور سے پنجاب سمگل کر رہے تھے ۔ سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف جرم9CCNSAکے تحت مقد مہ درج کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -