نوشہرہ ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ،غریب و نادار واتین لوٹنے لگیں

نوشہرہ ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ،غریب و نادار واتین لوٹنے لگیں

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید مرد وخواتین کو فرنچائز کے نامزد کردہ غریب ونادار خواتین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے جبکہ عورتوں کی تذلیل بھی کھل عام جاری خواتین کیلئے بیٹھنے اور سرچھپانے اپنے شیرخوار بچوں کے ساتھ دھوپ میں ذلیل وخوار ہورہی ہے فرنچائز عملہ فی کارڈ 600سے 1000ہزار روپے ناجائز طورپر کٹوتی کا سلسلہ بھی جاری ہے اس سلسلے میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے لینے والے غریب مرد وخواتین نے صحافیوں کو بتایا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت فی خاندان کو تین ہزار روپے مل رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے فرنچائز عملہ ہمیں دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں 600سے لیکر 1000 تک غنڈہ ٹیکس وصول کیاجارہا ہے نہ دینے کی صورت میں غلیظ گالیاں دے کر اور انتہائی بدتمیزی پر اتر آتے ہیں کئی بار فرنچائز حکام اور پولیس کو بھی فریاد کی لیکن پولیس بھی اس کے خلاف کتراتے ہیں انٹی کرپشن نوشہرہ پولیس بھی خاموش تماشائی بن چکی ہے کئی بار ان کو بھی فریاد کرچکے ہیں لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ انٹی کرپشن پولیس بھی ان کے کرپشن میں برابر کے شریک ہیں اس لئے ہم مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یا تو اس پروگرام کو ختم کریں یا باعزت طریقے سے ہمیں گھر بیٹھے پیسے دینے کا بندوبست کیاجائے تا کہ ہم شدید دھوپ اور ذلالت سے بچ سکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -