کراچی، فائرنگ سمیت دیگر واقعات میں 2افراد ہلاک، 3 زخمی

کراچی، فائرنگ سمیت دیگر واقعات میں 2افراد ہلاک، 3 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی میں فائرنگ سمیت دیگر واقعات میں 2افراد ہلاک اور 3زخمی ہوگئے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیوں میں 7افراد گرفتار کرلئے گئے۔تفصیلات کے مطابق کھوکھراپار میں نامعلوم ملزمان نے 27 سالہ محسن کو بھاری پتھر سر پہ مار کے قتل کردیا ۔کورنگی زمان ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا، مقتول کی شناخت عمران جبکہ زخمی کی فہد کے نام سے ہوئی۔سائٹ اے میں بھی نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک 7سالہ بچہ جبکہ کیماڑی مسان چوک کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر چھریوں کے وار سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ادھر سیکیورٹی ادارے نے بغدادی پھول پتی لین میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی، تلاشی کے دوران ایک گھر سے گینگ وار زاہد لاڈلہ گروپ کے دو کارندوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام مقام پر منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق کارروائی گینگ وار سرغنہ زاہد لاڈلہ، اس کے ساتھی تنویر عرف تیتر اور آغا شوکت کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی تھی۔نیپیئر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی۔اتحاد ٹاون میں پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور کار لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزم جنید کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور بلال کالونی سے چھینی گئی موٹرسائیکل ملی ہے۔