سوشلسٹ پارٹی بارسلونا کی انتھونی نوید کو مبارکباد

سوشلسٹ پارٹی بارسلونا کی انتھونی نوید کو مبارکباد

  

بارسلونا (خصوصی نامہ نگار)سوشلسٹ پارٹی بارسلونا ڈویژن کے نائب صدر حافظ عبدالرزاق صادق اور پیپلز پارٹی سپین کے سینئر رہنماؤں جاوید اقبال گل،چوہدری شاہد لطیف گجر،چوہدری اشتیاق اور میاں عبدالراوف آرائیں نے انتھونی نوید کو پیپلزپارٹی سندھ مینارٹی ونگ کا سیکرٹری اطلاعات منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی مسیحی کو یہ عہدہ دینا اس بات کی عکاسی کرتا ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مسیحیوں سے کس قدر محبت کرتے ہیں تمام رہنماؤں نے انتھونی نوید کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے انکو اپنی اور اپنے تمام ساتھیوں کی طرف سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -