مقامی رہنماء اورممتاز سماجی شخصیت حاجی شاہ عالم خان انتقال کرگئے

مقامی رہنماء اورممتاز سماجی شخصیت حاجی شاہ عالم خان انتقال کرگئے

  

مٹہ ( نما ئندہ پاکستان ) پاکستان مسلم لیگ ن مٹہ کے مقامی رہنماء اور ممتاز سماجی شخصیت حاجی شاہ عالم خان انتقال کرگئے مرحوم کو اپنے ابائی گاوں میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن مٹہ کے مقامی رہنماء اور ممتاز ساجی شخصیت حاجی شاہ عالم خان انتقال کرگئے مرحوم کو اپنے ابائی گاوں میں سپرد خاک کردیا گیا مرحوم کے نماز جنازہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجنئر امیر مقام ضلعی ناظم محمد علی شاہ ضلعی نائب ناظم عبدالجبار خان ضلعی اپوزیشن لیڈر احمد خان ن لیگ کے ضلعی صدر کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے بھی شرکت کی یادرہے کہ مرحوم چپریال اصلاحی کمیٹی کے چیرمین رحمت علی خان کے چچا اور ایس ایچ او منگلور مجیب عالم خان کے دادا تھے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -