اللہ تعالیٰ نے مخلوق کی تخلیق اپنی عبادت کیلئے کی ہے :مولانا غلام حبیب

اللہ تعالیٰ نے مخلوق کی تخلیق اپنی عبادت کیلئے کی ہے :مولانا غلام حبیب

  

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اشاعت التو حید والسنت کے مرکزی رہنماء اور شیح الحدیث مولانا غلام حبیب اور احمد شعیب نے کہاہے کہ موجودہ دور میں مسلمانوں کی زوال کا اصل وجہ دین سے دوری ہے ۔اللہ تعالی نے انسان کو ایک خاص مقصد کے لئے بھیجاہے ۔مگر ہم نے دنیاں کو اپنا مقصد بنایاہے اور دین سے دوری اختیار کی ہے ۔اس وجہ سے ہم مختلف مسائل کے شکار ہے ۔اگر ہم معاشرہ میں اصلاح لانا چاہتے ہے تو ہمیں اللہ اور اسکے رسول کے دئے گئے احکامات پر عمل درامد کرنا ہو گا ۔نوجوان نسل موجودہ دور میں بیرونی قوتوں کے ایجاد کردہ اشیاء کے غلط استعمال میں لگے ہوئے ہیں۔اور انہوں نے والدین کی نافرمانی شروع کی ہے ۔ہمیں اپنے بچوں کو دنیاوی علوم کے ساتھ ساتھ دینی علوم کی طرف لانا چاہئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک پور میں اشاعت التو حید کے زیر اہتمام پیغا م اشاعت کانفرنس کے ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب کے دوران کیا ۔اجتماع سے تحصیل گدئیزی کے ذمہ داران مسعود ملک پوری ،منہاج الدین مولانا عمر خلیل اور مولانا شمس الہادی نے بھی خطاب کئے ۔مقررین نے کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اس پر فتن دور میں قران پاک کو سینے سے لگائے اور احکامات خداوندی پر عمل کرے تو اس سے مسلمانوں کی دنیاں وہ اخرت سنور جائے گی ۔اور ان کو درپیش مصائب وہ الام سے نجات مل جائے گی ۔اشاعت التو حید کے اشاعت کانفرنس میں بونیر ضلع کے کونے کونے سے ہزاروں کارکنا ن ،علماء کرام ،عمائدین علاقہ سماجی شحصیات نے شرکت کی ۔کانفرنس کے بعد فارغ التحصیل طلباء کرام میں اسناد تقسیم کئے گئے جبکہ اس موقع پر ملک کی سلامتی ۔غلبہ اسلام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -