مردان ،بیوی کو طلاق دینے پر بہنوئی نے سالے کو قتل کردیا

مردان ،بیوی کو طلاق دینے پر بہنوئی نے سالے کو قتل کردیا

مردان (بیورورپورٹ)گڑھی کپورہ کے علاقہ بٹ گرام میں بیوی کو طلاق دینے پر بھائیوں نے اپنے سالے کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاپولیس رپورٹ کے مطابق پاکستان کورونہ کے رہائشی صدیق اکبر ولد شیراکبر نے ایک ماہ قبل اپنی بیوی کو طلاق دی تھی جس پر اس کے سالوں کو زغم تھا وقوعہ کے وقت مقتول صدیق اکبر گھر جارہاتھاکہ مبینہ ملزمان بھائیوں آصف اور صمد خان پسران ممتاز نے اندھادھند فائرنگ کری جس سے وہ لگ کر موقع پر جان بحق ہوگیا ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر