ڈیرہ ،پولیسکی چھ ماہ کی کارکردگی ،428اشتہاری گرفتار

ڈیرہ ،پولیسکی چھ ماہ کی کارکردگی ،428اشتہاری گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈیرہ پولیس نے ماہ جنوری سے جون 2017کے چھ ماہ کے دوران 225شارٹ گن ،دو کلو بارودی مواد ،چھ دستی بم سمیت بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی ،دہشتگردی و فرقہ واریت سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب 428اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیئے جبکہ تین اشتہاری ملزمان پولیس مقابلے میں مارے گئے۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ سید فدا حسن شاہ کی خصوصی ہدایت پر ڈیرہ پولیس نے ماہ جنوری سے ماہ جون 2017کے چھ ماہ کے دوران ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم کے دوران دو کلو بارودی مواد،چھ دستی بم، 43 کلاشنکوف ، چھ کلا کوف، 416 پستول، 225 شارٹ گن، 82 رائفلز اور 93248 کارتوس برآمد کر کے 647مقدمات درج کر کے 650ملزمان گرفتار کرلئے،منشیات کے خلاف کاروائیوں کے دوران 2040.503کلوگرام چرس ،1.305کلو گرام افیون،11.810کلو گرام ہیروئن،1031بوتل شراب اور 54.278کلو گرام بھنگ برآمد کر کے 1070مقدمات درج کر کے 1075ملزمان گرفتار کرلئے اسی طرح مجرمان اشتہاری کے خلاف کاروائیوں کے دوران 431اشتہاری ملزمان میں سے 428ملزمان اشتہاری گرفتار کیئے جبکہ 3اشتہاری ملزمان پولیس مقابلے میں مارے گئے اشتہاری ملزمان دہشتگردی ،فرقہ واریت اور قتل سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر